مختلف علاقوں میں 3خواتین اورایک کمسن لڑکے سے زیادتی
امتیاز کی اہلیہ ،زوہیب کی ہمشیرہ اور غلام عباس کی بیٹی کوہوس کانشانہ بنایاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف علاقوں میں 3خواتین اورایک کمسن لڑکے کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں امتیاز نامی شہری کی غیر موجودگی میں ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا جبکہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں زوہیب نامی شہری کی جواں سالہ ہمشیرہ کو مبینہ اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ،ادھر تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں غلام عباس کی 13 سالہ بیٹی کو ملزم گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ دریں اثنا تھانہ منصور آباد کے علاقے میں جاوید نامی شہری کے پانچ سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا یاگیا،پولیس نے چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔