بیٹا باپ کے قتل میں گرفتار

 بیٹا باپ کے قتل میں گرفتار

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر) تھانہ اروتی پولیس نے نواحی علاقہ چک نمبر 766 گ ب میں ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے کو ہی قاتل قرار دے کر گرفتار کر لیا۔

شریف کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا، جس پر مقتول کے بھائی غلام شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران ابتدائی طور پر کسی بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہ ملے ، جس کے بعد قریبی افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ دورانِ تفتیش مقتول کے بیٹے اسد عباس نے اپنے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں