واسا فیصل آباد کی ریکارڈ ریونیو ریکوری اپریل میں 44 کروڑ وصول

 واسا فیصل آباد کی ریکارڈ ریونیو ریکوری  اپریل میں 44 کروڑ وصول

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی کاوشوں سے ریونیو ریکوری کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ۔

ریونیو ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے اپریل کے دوران 44 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ سالانہ بجٹ میں ماہانہ ساڑھے 42 کروڑ روپے ریونیو ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم اپریل میں 44 کروڑ روپے کی وصولی کی جو کہ مقررہ ہدف سے ڈیڑھ کروڑ روپے زائد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں