پیپلز کالونی:نشہ آور دوائی دے کر شہریوں سے لوٹ مار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں نشہ آور دوائی سونگھا کر شہریوں کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔
ڈاکٹر احمد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے انہیں نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا اور اس دوران ان کی جیبوں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔