ریسکیو 1122 کی اپریل رپورٹ جاری 13 ہزار سے زائد ایمرجنسیز پر رسپانس

 ریسکیو 1122 کی اپریل رپورٹ جاری  13 ہزار سے زائد ایمرجنسیز پر رسپانس

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ریسکیو 1122 فیصل آباد نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ادارے نے گزشتہ ماہ 13,889 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 13,804 افراد کو مدد فراہم کی۔کنٹرول روم کو موصول ہونے والی 13,889 کالز پر کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں نے 2,847 روڈ ٹریفک حادثات، 9,431 میڈیکل، 197 آگ لگنے ، 258 کرائم، 5 ڈوبنے ، 4 عمارت گرنے اور 628 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا ۔مختلف ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 531 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں