شہری کو اغواء کے بعد حبس بے جا میں رکھ کر تشدد، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شہری کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایاگیا،
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ لیاقت آباد میں افضل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش کی بنیاد پر اسے گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔مدعی کے مطابق اس دوران اسے قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور شدید خوف و ہراس پھیلایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔