مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 5 زخمی
شیخوپورہ روڈ پر کھرڑیانوالہ چوک میں بس نے موٹر سائیکل سوار دلشاد کوکچلا منی بائی پاس گوجرہ روڈ پر ڈجکوٹ کے قریب رکشہ الٹا ،ایک شخص دم توڑگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر کھرڑیانوالہ چوک کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دلشاد احمد کو کچل دیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ادھر سمندری کے علاقے منی بائی پاس گوجرہ روڈ پر ڈجکوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹ گیا۔ حادثے میں مجموعی طور پر پانچ افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔