شہری کو زہر دے کر مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
ملزموں نے نبیلہ کے شوہرکو تشددکانشانہ بنانے کے بعدزہردیا،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو زہر دے کر مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بتایاگیاہے کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں نبیلہ طارق نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر اس کے شوہر کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اسے زہر دے کر مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔