نوسر باز نشہ آور جوس پلا کر رکشہ، نقدی ، موبائل لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے محنت کش کو نشہ آور جوس پلا کر رکشے ، نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں اعجاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکے بیٹے کے رکشے میں نامعلوم نوسر باز سوار ہوئے اور اسے باتوں میں الجھا کر نشہ آور جوس پلا دیا اور اسے بے ہوش کرنے کے بعد نقدی، رکشہ، موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔