آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم کاغذی کارروائی تک محدود
ٹوبہ میں بعض افسران کی چشم پوشی کے باعث مہم مؤثر ثابت نہیں ہو سکی
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومتِ پنجاب کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے شروع کی گئی مہم ضلع بھر میں مبینہ طور پر صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعض افسران اور یونین کونسل سیکرٹریز کی چشم پوشی کے باعث مہم مؤثر ثابت نہیں ہو سکی، جبکہ مبینہ طور پر فرضی اعداد و شمار بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق شہر اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے گلی محلوں، بازاروں، اسکولوں اور ہسپتالوں کے اطراف خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ۔ذرائع کے مطابق روزانہ درجنوں افراد کتے کے کاٹنے کے واقعات میں سرکاری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔