ٹوبہ :گرین بس سروس کے شیڈز گرانے پر شہریوں کا احتجاج

ٹوبہ :گرین بس سروس کے شیڈز گرانے پر شہریوں کا احتجاج

چند روز قبل تعمیر کیے شیڈز اب مسمار کرنا ناقص منصوبہ بندی کی واضح مثال

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موٹر وے ایم فور سے ایم تھری رجانہ انٹرچینج تک ون وے روڈ منصوبے کے دوران گرین بس سروس کے لیے تعمیر کیے گئے مسافر انتظار گاہوں کے شیڈز دوبارہ منتقل کیے جا رہے ہیں۔شہریوں نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل تعمیر کیے گئے شیڈز اب مسمار کرنا ناقص منصوبہ بندی کی واضح مثال ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور آئندہ ایسے منصوبوں میں بہتر منصوبہ بندی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں