چنیوٹ:سنسنی خیز کرکٹ میچ، سپر اوور میں فیصلہ

چنیوٹ:سنسنی خیز کرکٹ میچ، سپر اوور میں فیصلہ

شاہین الیون اور سٹار الیون میں مقابلہ آخر تک نہایت سنسنی خیز رہا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حافظ محمد قمر الحق ضیائی سیالوی کی خصوصی سرپرستی میں جامعہ محمدی شریف میں سالانہ کرکٹ مقابلہ جات کے سلسلے میں ایک شاندار اور سنسنی خیز میچ منعقد ہوا، جس میں شاہین الیون اور سٹار الیون کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔میچ کا آغاز شاہین الیون کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ سٹار الیون کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 133 رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں شاہین الیون نے شاندار آغاز کیا اور 60 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آخر تک نہایت سنسنی خیز رہا۔میچ کے دوران ہر اوور میں پانسہ پلٹتا رہا اور تماشائی مسلسل اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔ مقررہ اوورز کے اختتام پر میچ ٹائی ہوگیا، جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔سپر اوور میں شاہین الیون نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر کے سالانہ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ کپتان کو بہترین آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ غلام عباس کو بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔ مہمانِ خصوصی حافظ محمد حسین طاہر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں