ڈی ایچ کیو میں سٹروک سنٹر 30 جون تک فعال ہوگا

ڈی ایچ کیو میں سٹروک سنٹر  30 جون تک فعال ہوگا

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جدید سٹروک سنٹر کے قیام کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ،

جو 30 جون تک مکمل فعال کر دیا جائے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید شہباب عالم کے مطابق فالج کی صورت میں ابتدائی 4.5 گھنٹوں میں دیا جانے والا انجکشن مریض کو مستقل معذوری سے بچا سکتا ہے ، اور یہ علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی ٹیم نے دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں