ریونیو نظام متاثر، پٹواریوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

ریونیو نظام متاثر، پٹواریوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

پٹواریوں نے تحصیل آفس میں دفاتر کی مکمل تالا بندی کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)پنجاب بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی صدام وٹو کی قیادت میں ریونیو سمری 2015 پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف انجمن پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔احتجاج کے دوران پٹواریوں نے تحصیل آفس میں دفاتر کی مکمل تالا بندی کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا، جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس موقع پر متاثرہ شہریوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحصیلدار کی اہم سیٹ گزشتہ تین ماہ سے خالی ہے جبکہ تین نائب تحصیلدار اور 11 قانونگو کی اسامیاں بھی تاحال پر نہیں کی جا سکیں۔شہریوں کے مطابق ریونیو عملے کی کمی سے اراضی ریکارڈ، انتقالات اور دیگر امور میں تاخیر معمول بن چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں