قتل و اقدامِ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

قتل و اقدامِ قتل کے مقدمہ  میں ملوث ملزم گرفتار

ستیانہ(نمائندہ دنیا )تنویر حسین کی ہدایت پر تھانہ ستیانہ پولیس نے قتل و اقدامِ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستیانہ سب انسپکٹر مہر نوشیر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے رشتے سے انکار پر فائرنگ کر کے آٹھ سالہ بچے لاہوریا کو قتل جبکہ حلیمہ کو زخمی کر دیا تھا۔ستیانہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں