عیدالاضحی صفائی پلان، سمندری میں ستھرا پنجاب اجلاس

عیدالاضحی صفائی پلان، سمندری میں ستھرا پنجاب اجلاس

آلائشوں کی بروقت تلفی، اور فیلڈ مانیٹرنگ کے امور پر تفصیلی بریفنگ

سمندری(نمائندہ دنیا )عیدالاضحیٰ کے موقع پر ویسٹ کلیئرنس پلان ترتیب دینے کے حوالے سے قمر محمود منج کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کا اجلاس دفتر میونسپل کمیٹی سمندری میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصل آباد سے مانیٹرنگ آفیسرز، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمر، تحصیل منیجر ابو بکر خالد، اسسٹنٹ منیجر آپریشن محمد عدنان عنایت اور سپروائزرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کی بروقت تلفی، تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، ورکرز کی ڈیوٹیاں اور فیلڈ مانیٹرنگ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری اور مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور صفائی کے تمام امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں