گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی بنانیکی ہدایت

گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی بنانیکی ہدایت

ایکسل لوڈ کے بورڈ شاہراہوں کی نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں:وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں روڈ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں شاہراہوں پر لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، شاہراہوں پر گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع پالیسی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شاہراہوں پر رائیڈنگ کوالٹی کو برقرار رکھنے اور ان کو اوور لوڈ کے باعث ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں،گاڑیوں کے مقررہ ایکسل لوڈ کے بورڈ شاہراہوں کی نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں۔صوبائی وزیر کی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع پالیسی بنانے ، تمام ویٹ سٹیشنز کو فعال رکھنے اور ایس ای کو ویٹ سٹیشن خود چیک کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں