نئے اضلاع میں پی ایچ اے کا قیام کاغذی کارروائی تک محدود

 نئے اضلاع میں پی ایچ اے کا قیام کاغذی کارروائی تک محدود

تمام اضلاع میں پی ایچ اے کے دائرہ کار کو وسعت دی جا رہی:محکمہ ہاؤسنگ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )کئی اضلاع میں ایجنسیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہی نہ ہو سکا۔متعدد اضلاع میں نوٹیفکیشنز اور ابتدائی منظوریوں کے باوجود دفاتر کے قیام، عملے کی تعیناتی، مشینری کی فراہمی اور آپریشنل فنڈنگ کے معاملات التوا کا شکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی نئے اضلاع میں پی ایچ اے کا وجود صرف کاغذی کارروائی تک محدود دکھائی دیتا ہے ۔ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر نہ مستقل دفاتر میسر ہیں، نہ ہی ہارٹی کلچر ماہرین، مالیاتی ماڈل اور ریکوری سسٹم تشکیل دیا جا سکا ہے ، جس کے باعث ادارے انتظامی طور پر فعال ہونے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے باغوں کا صوبہ وژن کو عملی کامیابی بنانے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ کو اب صرف نوٹیفکیشنز نہیں بلکہ فعال ادارے ، مستحکم انتظامی ڈھانچہ اور گراؤنڈ لیول پر نتائج دینا ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں