شوکت خانم ہسپتال:دوسرے ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
اس قسم کی سرگرمیاں خواتین میں اعتمادپیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں :ڈاکٹر عاصم
لاہور (سٹاف رپورٹر )شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹرمیں دوسرے ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر عاصم یوسف نے چوکا لگا کر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں خواتین میں اعتماد، ٹیم ورک اور مثبت طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈاکٹر عاصم یوسف نے خاص طور پر اس بات کو قابلِ تحسین قرار دیا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامی امور میں خواتین شامل ہیں ۔