ای بز پنجاب کے تحت شہریوں کو سروسزدینے کی ہدایت

ای بز پنجاب کے تحت شہریوں کو سروسزدینے کی ہدایت

محکمانہ کارروائی میں تاخیر کے ذمہ دار افسروں کیخلاف ایکشن ہو گا: آصف چودھری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محمد آصف چودھری نے ای بز پنجاب منصوبے کے تحت شہریوں کو تیز رفتار اور معیاری محکمانہ سروسز کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی درخواست کو بلاوجہ زیر التواء نہ رکھا جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ محکمانہ کارروائی اور رپورٹس میں تاخیر کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی ایف ڈی اے نے ون ونڈو کاؤنٹر اور ای بز پنجاب ہیلپ ڈیسک کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے قیصر عباس رند کو روزانہ کی بنیاد پر شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کا فوری محاسبہ کرنے کی تاکید کی۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمانہ سروسز کی فراہمی، درخواستوں پر پیش رفت اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے ٹائم لائن پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں