مسلم کالونی قبرستان مسائل کا شکار، چار دیواری،گورکن کی کمی
قبرستان کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ،کئی قبریں بیٹھ چکیں ،ابتظامیہ سے نو ٹس کا مطالبہ
چناب نگر(نامہ نگار )مسلم کالونی میں دریائے چناب کے کنارے واقع قبرستان بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے اور گورکن کی عدم موجودگی کے باعث قبرستان کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے ۔کئی قبریں بیٹھ چکی ہیں جبکہ آوارہ کتوں کے مسائل بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی چار دیواری تعمیر کی جائے اور مزید جگہ بھی فراہم کی جائے ۔