سمندری :بار ایسوسی ایشن سابق صدر کے قتل کا اشتہاری ملزم 7 سال بعد گرفتار

 سمندری :بار ایسوسی ایشن سابق صدر  کے قتل کا اشتہاری ملزم 7 سال بعد گرفتار

سمندری(نمائندہ دنیا )بار ایسوسی ایشن سمندری کے سابق صدر غضنفر علی وڑائچ کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو پولیس نے سات سال بعد گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم علی حسنین کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسے سخت سکیورٹی میں تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 2019 میں غضنفر علی وڑائچ کو کچہری کے قریب اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جب وہ گھر سے دفتر جا رہے تھے ۔واقعے کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق سہیل اختر سکھیرا اور مہر سعید سیال کی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی کوششیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں