ختم نبوت کورس کی تقریب، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر زور

ختم نبوت کورس کی تقریب، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر زور

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ،تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی:مقررین

چناب نگر(نامہ نگار)ختم نبوت اسلامک سنٹر میں ماہانہ تقریب کے دوران مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو ایمان کا حصہ قرار دیا۔مقررین نے کہا کہ منکرین ختم نبوت جہاں بھی ہوں ان کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے قادیانیوں کی مبینہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر کی موجودگی آئینی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کریں اور ریاست در ریاست جیسے ماحول کو ختم کیا جائے ۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں