کھلی کچہری ، ڈی پی او چنیوٹ کی فوری داد رسی کی ہدایت

کھلی کچہری ، ڈی پی او چنیوٹ  کی فوری داد رسی کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے ۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر ڈی پی او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو درخواستیں مارک کر کے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کمپلینٹ سیل افسروں کو ہدایت دی تمام درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ سروس ڈلیوری میں بہتری لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں