کم عمر لڑکی سے نازیبا حرکات ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکی کو قابو کرکے نازیبہ حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے بی بلاک میں کوثر کمال نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی کم عمر بیٹی کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ اس دوران غیر اخلاقی اور نازیبا حرکات بھی کی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔