فیڈمک،غیر ملکیوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت
انچارج سکیورٹی نے ایس ایس پی آپریشنز کو انتظامات بارے بریفنگ دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عمران احمد ملک نے چائنیز قونصلیٹ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے فیڈمک ایریا کا دورہ کیا۔اس موقع پر پولیس کے ایس ایچ او فیڈمک اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انچارج سکیورٹی نے ایس ایس پی آپریشنز کو ڈیوٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کی چیکنگ کی اور فیڈمک ایریا کے کنٹرول روم میں کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فیڈمک ایریا میں پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔