ٹھیکریوالا : آوارہ کتوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کتے تلف

ٹھیکریوالا : آوارہ کتوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کتے تلف

قبرستان آنے والے زائرین کو بھی مشکلات کا سامنا تھا، لوگوں نے کارروائی کو سراہا

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )یونین کونسل 169 چک 66 ج ب دھاندرہ میں آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا۔یونین کونسل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران گلی محلوں، رہائشی علاقوں اور قبرستانوں میں گھومنے والے متعدد آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا۔اہل علاقہ کے مطابق آوارہ کتوں کی بڑی تعداد مقامی آبادی خصوصاً بچوں اور بزرگوں کے لیے شدید خوف و ہراس کا باعث بنی ہوئی تھی، جبکہ قبرستان آنے والے زائرین کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ متعدد افراد کے کتے کے کاٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔یونین کونسل انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور عوامی شکایات کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی۔علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے مستقل خاتمے کے لیے مؤثر اور مستقل بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں