دن دہاڑے ڈکیتی، مسلح ڈاکو فیملی سے نقدی اور زیورات چھین کر فرار
سمندری(نمائندہ دنیا )تھانہ ترکھانی کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملی کو لوٹ لیا گیا۔
موٹر سائیکل سوار فیملی اڈا 45 سے 48 گ ب کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔متاثرہ فیملی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔