جڑانوالہ: بجلی چوری کیخلاف فیسکو کی کارروائیاں تیز

جڑانوالہ: بجلی چوری کیخلاف فیسکو کی کارروائیاں تیز

خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)محمد وسیم نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو عامر پنوں اور ایکسین جڑانوالہ اسد علی شاہ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایماندار صارفین کے حقوق پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ، اس لیے اس ناسور کے خاتمے کے لیے فیسکو ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ایس ڈی او محمد وسیم کے مطابق خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دورانِ چیکنگ متعدد غیر قانونی کنکشنز اور ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بجلی چوری کا خاتمہ ناگزیر ہے ، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی چوری کی نشاندہی کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں