بھیک مانگنے والے 3 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

بھیک مانگنے والے 3 پیشہ ور  بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھیک مانگنے والے تین پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ جو غربت کا ڈرامہ رچاتے ہوئے شہریوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں