لائٹس،فلٹریشن پلانٹس کو ہر صورت فعال رکھا جائے :خالد جاوید

 لائٹس،فلٹریشن پلانٹس کو ہر صورت فعال رکھا جائے :خالد جاوید

وال چاکنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے :ڈپٹی کمشنر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلع بھر میں پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے KPIs کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ان کا مقصد سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور مجموعی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس اور فلٹریشن پلانٹس کو ہر صورت فعال رکھا جائے جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید بہتر اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے وال چاکنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ KPIs سے متعلق تمام سرگرمیوں کو ایس او پیز کے مطابق ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے اور متعلقہ عملے کی باقاعدہ ٹریننگ بھی کی جائے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں