انتظامیہ نے واجبات نہ دینے پر دکا نیں سر بمہر کردیں

انتظامیہ نے واجبات نہ دینے پر دکا نیں سر بمہر کردیں

ریلوے روڈ اور مونگی روڈ کے تاجرو ں کی انتظا میہ کیخلاف شٹر ڈا ؤ ن پڑتا ل

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)میو نسپل کمیٹی انتظامیہ نے واجبات جمع نہ کروانے وا لی دکا نیں سر بمہر کردیں جس پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے ۔ میو نسپل کمیٹی نے ریلوے روڈ اور مونگی روڈ پر تہہ بازاری کی متعدد دکا نیں میونسپل کمیٹی کے واجبات ادا نہ کرنے پر سر بمہر کردیں جسکے بعد ریلوے روڈ اور مونگی روڈ کے تاجرو ں نے انتظا میہ کیخلاف شٹر ڈا ؤ ن پڑتا ل کردی اور کا روبار بند کرکے شدید احتجا ج کیا ۔واضح رہے کہ میو نسپل کمیٹی کی طرف سے سیل کی جا نے وا لی دکا نو ں میں پرندے فروخت کرنے وا لو ں کی دکا نیں بھی ہیں جن میں شدید گرمی سے پرندو ں کے مرنے کا اندیشہ بھی ہے تاجرو ں نے اعلیٰ حکا م سے مطا لبہ کیا ہے اس سلسلہ شفاف انکوا ئری کروا ئی جا ئے اور ذمہ دارو ں کیخلاف سخت کا رروا ئی کی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں