سابقہ رنجش پر شہری کو فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا
مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ملزموں نے زاہدکو تشددکانشانہ بھی بناڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کر دی گئی۔ جسکی زد میں آ کر وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔