شہری سے موبائل چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں شیراز نامی شہری موبائل پر کال سنتے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل چھین لیا اورفرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔