پابندی کے باوجود سری پائے جلانے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پابندی کے باوجود سری پائے جلانے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود سری پائے جلانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جو ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ۔