خام مال کی خریداری کیلئے امانت رکھوائے 44 لاکھ ہضم کرلئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خام مال کی خریداری کیلئے امانت رکھوائی گئی 44 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہضم کرلی گئی۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے غلام صابر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے پاس 44 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور امانت رکھوائی گئی جو ملزم نے خام مال خرید کر دینے کی بجائے خوردبرد کر لی اور رقم واپس کرنے کی بجائے دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔