عید کے ایام میں گمشدہ 22 بچے تلاش کرکے ورثا کے سپرد
بچے مختلف مقامات پر عیدکے رش اور دیگر وجوہات پر اپنوں سے بچھڑ گئے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عید کے ایام میں پولیس کی جانب سے والدین سے بچھڑنے والے 22 بچوں کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ بچے مختلف مقامات سے رش اور دیگر وجوہات پر اپنوں سے بچھڑ گئے تھے ۔ عید کے رش کے باوجود پولیس نے گمشدہ بچوں کو جلد تلاش کر لیا۔ پولیس نے بہترین کارکردگی پر شہریوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں، گمشدہ بچوں کی بازیابی پر والدین نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا، بچوں کی بحفاظت بازیابی فیصل آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس حوالے سے سی پی او تنویر حسین کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے ساتھ ساتھ بچوں کے تحفظ کیلئے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت متحرک ہے ۔