شہید کانسٹیبل کی برسی پر پولیس کی جانب سے سلامی پیش
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید کانسٹیبل کی برسی پر تھانہ ماموں کانجن پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ پولیس افسروں و جوانوں نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔
شہید کانسٹیبل عثمان نے انتیس برس قبل ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔ اس حوالے سے سی پی او کا کہنا تھا کہ شہدا پولیس قوم کا فخر اور اصل ہیرو ہیں جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں دیں، پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی، انکے اہلخانہ، بچوں اور لواحقین کی کفالت، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔