گوجرہ:نشہ کے عادی بڑے بھا ئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

گوجرہ:نشہ کے عادی بڑے بھا ئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

97 ج ب میں حافظ خا لد نے نشہ سے منع کیا تو جھگڑا ہو گیا ،عمرا ن عرف ما نا دم توڑ گیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)بھا ئی نے فا ئرنگ کر کے نشہ کے عادی بڑے بھا ئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ چک نمبر 97 ج ب کا عمرا ن عرف ما نا جو کہ نشہ کا عا دی بیا ن کیا جاتا ہے جس کو اس کے چھوٹے بھائی حافظ خا لد نے نشہ کر نے سے منع کیا جس پر دونو ں میں جھگڑا ہو گیا تو حافظ خالد نے پستو ل سے فا ئرنگ کرکے اپنے بھا ئی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ۔عمرا ن زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کر دی اور ملزم کی تلا ش میں چھا پے مارے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں