بجلی کی اچانک کمی بیشی سے قیمتی برقی اشیاجلنے لگیں
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر اور گردونواح میں بجلی کی اچانک کمی بیشی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔
مختلف علاقوں سے موصول شکایات کے مطابق بار بار وولٹیج کم اور زیادہ ہونے سے گھروں میں استعمال ہونے والی قیمتی برقی اشیافریج، پنکھے ، موٹریں، اے سی، ایل ای ڈی، واشنگ مشینیں اور دیگر الیکٹرانک سامان جلنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جس سے شہریوں کو لاکھوں کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ متاثرین نے حکومت اور بجلی تقسیم کار کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وولٹیج کے مسئلے پر قابو پایا جائے ، خراب ٹرانسفارمرز اور تاروں کو تبدیل کیا جائے اور جن شہریوں کا قیمتی سامان جل چکا ہے انہیں مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے ۔