مرزا آفتاب عبیر ہوزری والے کی والدہ سپردِ خاک
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرزا آفتاب عبیر ہوزری والے کی والدہ کو کمال آباد قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مستری اسلم مرحوم کی اہلیہ، مرزا ساجد، مرزا عبدالواحد، مرزا راشد کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند ، خدا ترس ، ملنسار اور انتہائی نیک خاتون تھیں انکی نماز جنازہ خالد محمود اعظم آبادی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنماؤں خالد محمود اعظم آبادی ، مولانا حنیف ربانی کمال آبادی ، مرزا شہزاد شیرازی ، رانا نعیم ، مولوی اختر ، رانا عاصم ، حافظ انس ، مرزا عامر ، مرزا عبد الرحمٰن ، حافظ ولید خالد ودیگر نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔