شادی شدہ خاتون لاکھوں روپے ، زیورات سمیت اغوا
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمے کااند راج،ملزم اور مغویہ کی تلاش جاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو لاکھوں روپے کی رقم اور زیورات سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے افتخار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ کو ملزم نے اغواکرلیا اور اس دوران گھر سے لاکھوں کی رقم، زیورات اور دیگر سامان بھی چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔