چھ سالہ بچی اورجواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

چھ سالہ بچی اورجواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

غلام آباد اور جڑانوالہ کے علاقے میں درندگی ،ملزموں کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چھ سالہ بچی اورجواں سالہ لڑکی کو قابو کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام آباد کے علاقے میں احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی چھ سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ رفیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسکی بیٹی کو قابو کر لیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش میں کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں