دورانِ واردات فائرنگ کرکے دکاندار کو لہو لہان کر دیا گیا

دورانِ واردات فائرنگ کرکے دکاندار کو لہو لہان کر دیا گیا

شیخ کالونی میں ابوبکر پر ڈاکوفائرنگ کے بعد نقدی اور موبائل فون چھین کرفراردکان ، حویلی سے لاکھوں کاسامان، مویشی اور شہری کا موٹر سائیکل چور لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعدد وار داتوں میں لاکھو ں کاسامان لوٹ لیا گیاجبکہ دورانِ واردات فائرنگ کرکے دکاندار کو لہو لہان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شیخ کالونی میں ابوبکر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دکان پر موجود تھا کہ اس دوران دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے لہو لہان کردیا گیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے میں عاطف کی دکان کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپس، موبائلز، چارجرز، بیٹریاں اور دیگر سامان لے گئے ۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے سے خضر حیات کی حویلی سے رات کی تاریکی میں لاکھوں کے قیمتی اور تایاب نسل کے مویشی چوری کرلئے گئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب عمران نامی شہری اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزم اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں