کاروباری تعلقات میں 38 لاکھ کے آم خوردبرد کرلئے
اشفاق نے آڑھت میں آم بطور امانت رکھوائے جو ملزم نے فروخت کر دیئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوائے گئے 38 لاکھ روپے کے آم خوردبرد کرلئے گئے ۔ تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اشفاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی آڑھت میں 38 لاکھ سے زائد مالیت کے آم بطور امانت رکھوائے جو ملزم نے فروخت کر دیئے اور اسکی رقم اسے ادا کرنے کی بجائے خوردبرد کرلی گئی۔ بعد ازاں ملزم رقم واپس کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔