منشیات فروش گروہ کے دو کارندے گرفتار، 3 کلو چرس برآمد
پینسرہ (نمائندہ دنیا)ائیرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے تقریباً 3 کلو چرس برآمد کر لی۔
چوکی انچارج نیو سبز منڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل نے مخبر کی اطلاع پر سدھار قبرستان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر ولد صفدر اور کاشف ولد شوکت سکنہ 67 ج ب سدھارکو گرفتار کر لیا اور2860 گرام چرس قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز ولد آصف کے لیے کا کام کرتے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مرکزی ملزم شہباز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔