کانسٹیبل کو لوٹ کر ڈاکوگھر سے زیورات ،نقدی بھی لے اڑے

کانسٹیبل کو لوٹ کر ڈاکوگھر سے زیورات ،نقدی بھی لے اڑے

236ج ب میں عدنان سے گھرکی دہلیزپر سرکاری رپیٹر، موبائل ،نقدی چھین لی

بھوانہ(نمائندہ دنیا )تھانہ لنگرانہ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ پولیس بھی محفوظ نہ رہی 5 ڈاکوئوں نے کانسٹیبل عدنان سے سرکاری رپیٹر۔ موبائل فون اوردس تولے سونا پانچ تولے چاندی اڑھائی لاکھ نقدی لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لنگرانہ اور اس کے گردو نواح میں ڈاکووں نے اودھم مچا دیا ۔پولیس ملازم بھی کو لوٹ لیا ۔ عدنان ولد قاسم کو چک نمبر236ج ب کا رہائشی ہے اورپولیس لائن میں کانسٹیبل تعینات ہے گذشتہ رات بیت الہدیٰ چناب نگر سے ڈیوٹی کر کے رات کو گھر چک نمبر 236ج ب پہنچا تو دروازے پر دو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر دبوچ لیا اور سرکاری ریپیٹر گن معہ دو کارتوس موبائل اور پانچ ہزارروپے چھین لئے جبکہ تین ڈاکو گھر کی الماری سے دس تولے سونا پانچ تولے چاندی اور ارھائی لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ لنگرانہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ۔ پولیس کاکہناہے کہ واردات میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں