ستھرا پنجاب ٹیموں کا عید پر صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب ٹیموں کا عید الاضحٰی پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کا آپریشن کلین اپ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
یونین کونسل 169،159،161، 162 چک 66 دھاندرہ، چک 67 سدھار، چک 74 ٹھیکریوالا، 76 ج ب جوداں،73 جھپال،71 ج۔ب سرلی،75 ج۔ب سوہل،78 ج۔ب جودی، 275 پینسرہ،276 ڈنڈیوال،اضافی آبادیاں، ہاوسنگ کالونیوں اور اس کے گردونواح سے سینکڑوں من آلائشیں اٹھانے کیلئے درجنوں ورکرز عید کے تینوں دن شب و روز متحرک رہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے عملے نے ایریا انچارج آکاش رحمانی اور سپروائزر عمیر شریف کی نگرانی میں بروقت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔شہریوں نے بہترین صفائی انتظامات پر وزیر اعلیٰ ،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر صدر،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ستھرا پنجاب ایجنسی اور فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔