پٹرول سستاہونے کے باوجود اشیاضروریہ مہنگی فروخت

پٹرول سستاہونے کے باوجود  اشیاضروریہ مہنگی فروخت

کمالیہ(نمائندہ دنیا )حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر تک نمایاں کمی کے باوجود عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکا ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ اشیائے خوردونوش، سبزیوں، پھلوں، آٹے ، چینی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی، تاہم مارکیٹ میں صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر پڑنا چاہیے تھا، لیکن گڈز ٹرانسپورٹ، بین الاضلاعی مسافر گاڑیوں، ویگنوں، بسوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی واضح کمی نہیں کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز بدستور پرانے کرایوں پر سفر کروا رہے ہیں جسکے باعث مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر برقرار ہے ۔ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ محکمے مارکیٹوں کی کڑی نگرانی کریں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں