خاتون کو شہر چھوڑنے کے بہانے موٹرسائیکل سوار طلائی بالیاں چھین کر فرار

 خاتون کو شہر چھوڑنے کے بہانے  موٹرسائیکل سوار طلائی بالیاں چھین کر فرار

پیرمحل ( نمائندہ دنیا)نوسربازی کی واردات، خاتون کو شہر چھوڑنے کے بہانے موٹرسائیکل سوار طلائی بالیاں چھین کر فرار ہوگیا۔

ہائوسنگ کالونی پیرمحل کی رہائشی امینہ بی بی زوجہ مشتا ق نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بازار چھوڑنے کے بہانے رجانہ روڈموضع کوہل رحمت رائس فیکٹر ی کے قریب لے جاکر کانوں سے طلائی بالیاں دوتولہ چھین لیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چھینے گئے طلائی زیورات سمیت فرارہوگیا خاتون کے کان شدید زخمی ہوگئے پولیس نے متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شرو ع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں